چینی کمپنی نے 108 میگا پکسل کیمرا نیا سمارٹ فون متعارف کرادیا

MIX 4 108 MP Camera Phone

بیجنگ( م ڈ)معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی ژاو¿می نے اپنا نیا فون متعارف کرایا ہے جس کا کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے اور اس کے نتیجے میں یہ دنیا کا سب سے طاقتور فون کیمرا بن گیا ہے۔می سی سی نائن پرو پریمئیم کے نام سے متعارف کرائے گئے فون کی قیمت تقریباً چار سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس فون میں لگائے گئے کیمرے کا سینسر کورین کمپنی سامسنگ کا بنایا ہوا ہے لیکن حیران کن طور پر انھوں نے یہ اپنے تیار کردہ فون میں متعارف نہیں کرایا ۔ژاو¿می کا کہنا تھا کہ اتنے طاقتور کیمرے کی مدد سے فون کے صارف انتہائی واضح تصاویر لے سکیں گے جس کی مدد سے تصویر لی جانے والی چیز کی جزئیات بھی واضح ہوں گی۔ریسرچ کمپنی کنالس کے مطابق ژاو¿می دنیا میں سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں میں چوتھے نمبر پر ہے اور دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سمارٹ فون میں میں نو فیصد حصہ ان کا ہے۔ان کے فون کی فروخت یورپ میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور کمپنی نے اعلان کیا کہ اگلے برس وہ جاپان میں بھی اپنے فون کی فروخت شروع کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*