پاکستان انٹرنیٹ آزادی نہ رکھنے والے بدترین ممالک میں شامل

واشنگٹن(م ڈ)دنیا بھر میں انٹرنیٹ آزادی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرنے والے ادارے نے مسلسل 9ویں برس پاکستان کو انٹرنیٹ آزادی نہ رکھنے والا ملک قرار دے دیا۔ جبکہ خطے کے لحاظ سے ویتنام اور چین کے بعد پاکستان تیسرا بدترین ملک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فریڈم ہاو¿س کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2019 میں انٹرنیٹ آزادی سے متعلق100 ممالک میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد 27ویں نمبر سے 26ویں نمبر پر آگیا۔فریڈم آن دی نیٹ سے متعلق سالانہ رپورٹ 2019 کرائسس آف سوشل میڈیا میں پاکستان کو انٹرنیٹ کے لحاظ سے آزاد نہیں ملک قرار دیا اور کہا کہ ہرسال پاکستان کی درجہ بندی میں مسلسل تنزلی دیکھنے میں آرہی ہے۔فریڈم ہاو¿س نے اپنی رپورٹ میں جون 2018 سے مئی 2019 کے عرصے کا جائزہ لیا اور یہ بات سامنے آئی کہ اس عرصے میں عالمی سطح پر انٹرنیٹ آزادی میں کمی آئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*