پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 35400، 35500اور35600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں مزید72ارب72کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت3.37فیصدزائد جبکہ65.43فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام ،سیمنٹ،توانائی،کیمیکل، فرٹیلائزراور فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی ،جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 35985پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کاتسلسل سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس295.02 پوائنٹس اضافے سے35653.33پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر379کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے248کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،115کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں72ارب72کروڑ39لاکھ40ہزار930روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69 کھرب19 ارب74کروڑ53لاکھ96ہزار651روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر29 کروڑ80 لاکھ62ہزار496شیئرزکا کاروبارہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*