وزیراعظم بلا تعطل گیس کی سپلائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں

کراچی (کامرس ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کراچی کی صنعتوں کو پہلی ترجیح پر بلا تعطل بغیرکسی ہفتہ وار گیس تعطیل کے مقامی قدرتی گیس کی سپلائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں۔کراچی اکیلے ملک کی مجموعی ایکسپورٹ کا 57فیصد ایکسپورٹ شیئر اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کا 54فیصد شیئرفراہم کرتا ہے۔ کراچی کی انڈسٹریز کو گیس فراہم نہ کرنے کا مطلب ملک کی مجموعی57فیصد ایکسپورٹ کو متاثر کرنا اور اس سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ اور ریوینیو کا نقصان ہے۔یہ مطالبہ کراچی انڈسٹرئیل فورم کے چیف کوآرڈینٹر محمد جاوید بلوانی نے کیا۔ وزیر اعظم پاکستان کو ارسال کردہ اپیل میں جاوید بلوانی نے کراچی کی صنعتوں کو مقامی قدرتی گیس سپلائی کی ہفتہ وار تعطیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ایس ایس جی سی کی انڈسٹریز کوہفتہ وار گیس کی تعطیل کی وجہ سے بالخصوص ایکسپورٹ انڈسٹریز ہفتہ میں صرف چھ دن کام کرنے پر مجبورہیں جبکہ خطے کے مسابقتی اور دیگر ممالک میں ایکسپورٹ انڈسٹریز کو گیس 24/7، ہفتہ میں سات دن اور سالانہ 365دن بلاتعطل فراہم کی جاتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*