میکسیکو، ڈرگ مافیا کی فائرنگ 6بچوں ،3 خواتین سمیت 9 امریکی ہلاک

میکسیکو سٹی (م ڈ)شمالی امریکی ملک میکسیکو میں مبینہ طور پر ڈرگ مافیا کے حملے میں 9 امریکی شہری ہلاک ہوگئے جن میں 6 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کی ریاست سونارا میں پیش آیا جہاں امریکا سے تعلق رکھنے والا خاندان گاڑیوں کے قافلے میں سفر کررہا تھا۔حکام نے امکان ظاہر کیا کہ انہیں ڈرگ مافیا نے غلطی سے کسی اور کے شبے میں نشانہ بنایا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والے 2 بچوں کی عمریں ایک سال سے بھی کم تھیں۔رپورٹ کے مطابق یہ خاندان امریکی شہریت رکھتا ہے تاہم گذشتہ کئی دہائیوں سے میکسیکو میں مقیم ہے۔واضح رہے کہ میکسیکو کی ریاست سونارا گذشتہ کئی عرصے سے منشیات فروش گروہوں اور ڈرگ مافیا کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*