ملکی کرنسی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا

کراچی (کامرس ڈیسک)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے اورقیمت فروخت155.70روپے پرمستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے اورقیمت فروخت155.60روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت خریدمیں95پیسے اور قیمت فروخت میں1.20روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید172.20روپے سے گھٹ کر171.25روپے اورقیمت فروخت174.20روپے سے گھٹ کر173.00روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید199.50روپے سے گھٹ کر199.00روپے اورقیمت فروخت201.00روپے سے گھٹ کر200.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں5پیسے کی کمی اورقیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.25روپے سے گھٹ کر41.20روپے اورقیمت فروخت41.55روپے سے گھٹ کر41.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.25روپے سے گھٹ کر42.20روپے اورقیمت فروخت42.55روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں20پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے سے گھٹ کر21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*