مقامی مارکیٹ میں سونا مزید 200روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی (کامرس ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں18ڈالرکی کمی ، جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید18ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1504ڈالرسے گھٹ کر1486ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں171روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*