سوشل میڈیا پر ماورا حسین کے رشتے کی خبریں زیر گردش

لاہور (شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا پراداکارہ و ماڈل ماورا حسین کی ان کے دوست کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر کے بعد افواہیں گردش کررہی ہیں کہ بہت جلد وہ اپنے رشتے کا باقائدہ اعلان کرنے والی ہیں۔ سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبروں کے مطابق بالآخر ماورا حسین کو ان کے دوست افضل لغاری کے روپ میں ان کی محبت مل گئی۔ دونوں کئی مقامات پرایک ساتھ دیکھے گئے ہیں جب کہ افضل کراچی میں منعقد ہونے والے فیشن پاکستان ویک میں بھی موجود تھے جہاں ماورا نے فہد مصطفی کے ساتھ ریمپ پر واک کی تھی۔ ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق افضل لغاری اسلام آباد کے رہائشی اوررئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ ہیں اس کے علاوہ وہ لنکس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں بطورڈائریکٹر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ماورا اور افضل واقعی دوست ہیں یا دونوں کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے اس حوالے سے فی الحال ماورا کا کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ تاہم ان کے مداح جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ماورا کا جیون ساتھی کون ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*