اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کےلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کےلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ،لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیںبکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میںبیان نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں لکھنے والوں سے ہمیشہ یہ درخواست کرتا ہوں کہ ہنسی مزاح کے ساتھ معاشرے کی اصلاح کے لئے بھی مواد ہونا چاہیے اور یہ بھی بہت بڑی نیکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کامیڈین اداکار ہونے پر فخرہے اور جب تک میری زندگی ہے لوگوںکے چہروںپر مسکراہٹیں بکھیرتا رہوں گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*