ایف بی آر کا دوسرے سہ ماہی کا 12 کھرب 95ارب روپے کا ہدف مقرر

کراچی(کامرس ڈیسک)پہلی سہ ماہی کے دوران 100 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کے بعد ایف بی آر نے دوسری سہ ماہی کےلئے12 کھرب 95ارب روپے کا ہدف مقرر کردیا۔ صرف اکتوبر میں 376ارب روپے ٹیکس جمع کیاجائےگا۔پہلی سہ ماہی کے دوران سو ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کے بعد دوسری سہ ماہی کےلئے12کھرب 95 ارب روپے کا ہدف مقرر کردیا۔جولائی تاستمبرتقریبا960ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیاجبکہ اکتوبرسےدسمبر تک 12کھرب95ارب روپے ٹیکس جمع کی منصوبہ بندی کرلی گئی۔انکم ٹیکس کی مد میں 491 ارب 87 کروڑ، 499 ارب 89 کروڑ روپے سیلز ٹیکس،84 ارب 43 کروڑ روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 219 ارب 80 کروڑ روپے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جمع کئے جائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*