3ہزار مزید امریکی فوج کی سعودی عرب میں تعیناتی کا فیصلہ ،پینٹا گون

pentagon

واشنگٹن(آئی این پی)پینٹا گون نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کے لیے مزید 3000 فوجی روانہ کررہا ہے جو بطورِ خاص ریاست میں تیل کی تنصیبات کی حفاظت میں مدد کریں گے اور ان کے ساتھ کئی اقسام کا فوجی سامان بھی روانہ کیا جائے گا، خطے میں امنڈتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ ایرانی جارحیت سے بھی بچا جاسکے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا سعودی عرب کے لیے مزید 3000 فوجی روانہ کررہا ہے جو بطورِ خاص ریاست میں تیل کی تنصیبات کی حفاظت میں مدد کریں گے اور ان کے ساتھ کئی اقسام کا فوجی سامان بھی روانہ کیا جائے گا۔پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی عرب میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے ساتھ ہی میزائل شکن پیٹریاٹ نظام کی دو بیٹریاں، ایک عدد ٹی ایچ اے اے ڈی بیلیسٹک میزائل انٹرسیپشن سسٹم ، دو فلائٹ اسکواڈرن اور ایک ایئر ایکسپیڈیشنری ونگ بھیجنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*