پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاﺅنٹس ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاﺅنٹس ہیں، ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا،کمرشل بینکوں کو خواتین کیلئے آسان بینکاری نظام وضع کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایاکہ بینکاری میں خواتین کا کردار بڑھانے کیلئے فریقین کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے،ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کے صرف25فیصد بینک اکاﺅنٹس ہیں، خواتین کو برابری کے مواقع دے کر معیشت میں بہتری لائی جاسکتی ہے، کئی ممالک نے خواتین کو معیشت میں حصہ دے کر ترقی حاصل کی۔ڈاکٹرباقر رضانے کہاکہ دنیا میں75فیصد مردوں اور 66فیصد خواتین کے بینک اکاﺅنٹس ہیں، پاکستان میں25فیصد مرد،7فیصد خواتین کو اکاﺅنٹس کی سہولت حاصل ہے، سعودیہ میں58، ایران میں92فیصد خواتین کو بینک اکاﺅنٹ کی سہولت ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ168اضلاع میں خواتین کی خواندگی کے لئے پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے، خواتین کو گھریلو صنعت کیلئے آسان قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*