وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع ہوگیا اور اس سلسلے میں وزیر اعظم آفس کو غیر مجاز اہلکاروں کی شہریوں کی شکایات کو بغیر حل نمٹانے کی شکایات موصول ہوگئی ہیں ،وزیر اعظم نے شہریوں کی شکایات کا حل مجاز افسران کے حتمی فیصلہ سے مشروط کر دیا۔ ہفتہ کو وزیر اعظم نے کہاکہ ماتحت افسران شہری کی شکایت کو بغیر نتیجہ نمٹا نہیں سکتا،کوئی بھی شکایات نمٹانے سے قبل مجاز افسر کی اجازت ضروری ہو گی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو حل یا ختم کرنےکا فیصلہ مجاز افسر ہی کر ے گا۔وزیر اعظم آفس نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق شہری کی شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار ادارے کا مجاز افسر ہو گا،غیر مجاز افسران کی شہریوں کی شکایات کے حل کی رپورٹ بدنیتی اور غفلت تصور ہو گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*