قطر، جنگ بندی اور امریکی فوجی کی واپسی کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغان طالبان

دوحہ(م ڈ)افغان طالبان نے افغانستان میں جاری جنگ ختم کرنے اور فوج واپس بلانے کی تجویز پر امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔دوحہ میں طالبان رہنما سہیل شاہین نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا افغانستان سے فوج واپس بلانا چاہتا ہے اور انیس سال سے جاری جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کے بیان سے واضح ہے کہ امریکی قوم افغانستان میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ طالبان امریکا امن معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی تھی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*