پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اضافی 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اضافی 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو اضافی 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، اے ڈی بی اور پاکستان کے مابین طے پانے والے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد، سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام علی رضا بھٹہ نے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مس زیاو ہون یان نے معاہدے پر دستخظ کیے۔رپورٹ کے مطابق رقم سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے اضافی رقم کی فراہمی پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اضافی گرانٹ سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*