مقبوضہ کشمیر، انڈیا فرقہ واریت،علاقائی بنیاد پر کشمیریوں کی تقسیم کا خواہشمند ہے

سری نگر(آئی این پی)حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت فرقہ واریت،علاقائی بنیاد پر کشمیریوں کو تقسیم کرنا چاہتاہے، کشمیریوں کواپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر بھارتی منصوبوں کو ناکام کرنا ہو گا جیسے پہلے بھارت کی ہر سازش کو بے نقاب کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں دارے کے مطابق کے مطابق مقبوضہ سرینگر میں گھرمیں قید حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت مذہب،فرقہ واریت اور علاقائی بنیاد پر کشمیریوں کو تقسیم کرنا چاہتاہے۔کشمیری عوام اپنے اتحاد کے ذریعے بھارت کے تمام عزائم کو ناکام بنادیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر ماضی میں بھارتی سازشوں کو بے نقاب بنایا، اب بھی بھارتی منصوبوں کو ناکام بنایا جائےگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*