لیویز فورس کی استعدادبڑھانے کیلئے حکومت پوری طرح سنجیدہ ہے،میر ضیا ءلانگو

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی جی لیویز فورس مجیب الرحمن قمبر انی نے وزیر داخلہ کو لیویز فورس میں بھرتیوں, ان کی تربیت ،اور جدید اسلحے،کی خریداری کے حوالے سے بریفنگ دی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ لیویز فورس کے شعبے کی کارکردگی اور ان کے شعبے میں بھرتیوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائیگی لیویز فورس میں بھتہ خوری جیسی لعنت کے حوالے سے عوامی شکایت کے لئے موثر اور سخت اقدامات یقینی بنایا جائے گا بدقسمتی سے لیویز فورس ہمیشہ مسائل کا شکار رہی ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے چلنے والے نظام کو وقت اور ضروریات کے مطابق بدلناہوگا .تاکہ اس ضمن میں شفافیت کا عنصر نمایاں ہو ۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک ہم خود نظام کو بہتر نہیں کریں گے تب تک نظام بہتری کی جانب نہیں جائے گا ہم نے صوبہ کی ضروریات اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ ایک موثر نظام پوری طرح فعال رہے صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لیویز فورس کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے حکومت پوری طرح سنجیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شورش کے دوران لیویز فورس نے اہم کردار ادا کیا اس دوران ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تاکہ دہشت گردی اور تخریب کاری جیسے منفی رجحان کا موثر تدارک ہو سکے۔حکومت لیویز فورس کی ضروریات کو ترجیح بنیادوں پر پورا کرے گی جس سے محکمے کی کارکردگی میں ایک موثر اور نمایاں تبدیلی آئے گی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*