سٹیوسمتھ3سال بعد صفر پر آﺅٹ ہوگئے

برسبین(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ کے عالمی نمبر ایک بیٹسمین سٹیو سمتھ گزشتہ 3 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوگئے۔اس مرتبہ یہ منفرد ناکامی ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بطور بیٹسمین رہی جس کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا نے ٹوئٹ بھی کیا۔ٹوئٹر پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک ویڈیو شائع کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیو ساتھ ویلز کی نمائندگی کرتے ہوئے کوئنزلینڈ کے بالر کیمرون گینن نے انہیں آٹ کردیا۔اس ٹوئٹ میں انہوں لکھا کہ سمتھ بالآخر ایک انسان ہی ہیں جو گابا کے میدان میں شیفلڈ شیلڈ کے ایک میچ میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔نومبر 2016 کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں سٹیو سمتھ پہلی مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔اس سے قبل پرتھ کے مقام پر جنوبی افریقا کےخلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سٹیو سمتھ سپنر کیشو مہاراج کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوگئے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*