اسلامی خلیجی ممالک کی سیکیورٹی، ایران نے نیا منصوبہ پیش کر دیا

تہران(م ڈ)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پڑوسی ممالک کے ساتھ اسلامی خلیجی ممالک کی سیکیورٹی کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے خبردار دیا کہ غیرملکی طاقتیں خطے کی سیکیورٹی کو یقینی نہیں بنا سکتیں۔واضح رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک سے سیکیورٹی منصوبے میں شرکت کی دعوت دی تھی تاہم انہوں نے منصوبے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں تھیں۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کے روزنامہ اخبار الرای میں شائع مضمون میں جواد ظریف کے حوالے سے کہا گیا کہ انہوں نے ہرمز امن کوشش منصوبہ پیش کیا۔اس ضمن میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذکورہ منصوبے سے مربوط سیکیورٹی اور ایران، سعودی عرب، عراق، عمان، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور بحرین کے مابین تعاون یقینی ہوگا۔جواد ظریف نے کہا کہ علاقائی عدم جارحیت کا معاہدہ، انسداد دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی، توانائی اور بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت تعاون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*