استاد نصرت فتح علی خاں کی71ویں سالگرہ (کل) منائی جائیگی

فیصل آباد(شوبز ڈیسک)عا لمی شہرت یا فتہ گلو کار استاد نصرت فتح علی خاں کی71ویں سالگرہ کی (کل) منائی جائیگی ۔ نصرت فتح علی خاں13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے 17اگست 1997کو انتقال کر گئے تھے انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان سے حا صل کی استاد نصرت فتح علی خان نے بطور قوال ملک گیر شہرت ھاصل کی قوالی صنف میں مغربی انداز متعارف کروا کر انٹر نیشنل سطح پر پذیرائی حا صل کی۔ حکومت پاکستان نے حسن کارکردگی کا اعزاز دیااسکے علاوہ دنیا کے بے شمار ممالک نے انکی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے بے شمار اعزازات سے نوازاگیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*