آئی سی سی کا 2روزہ بورڈ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہو گا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی کا اجلاس(آج)ہفتہ سے دبئی میں شروع ہورہا ہے، اس 2 روزہ بورڈ اجلاس میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان دبئی پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستان اور سری لنکن بورڈ حکام کے درمیان دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کے معاملے پر پیش رفت ہونے کا امکان ہے، پاکستان نے سری لنکن بورڈ کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دونوں ٹیسٹ کی لاہور اور کراچی میں میزبانی کی پیش کش کررکھی ہے۔سری لنکن بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم بجھوانے کا اپنا عدہ پورا کیا ہے تاہم ٹیسٹ ٹیم بجھوانے کے حوالے سے انہوں نے محتاط رویہ اپنا رکھا ہے۔ ان کا موقف رہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد اس معاملے پر مزید بات چیت ممکن ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں دونوں بورڈز حکام اس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔دوسری جانب پی سی بی عہدیدار بنگلہ دیش بورڈ حکام سے رواں ماہ مجوزہ بنگالی ویمنز ٹیم کے دورہ پاکستان پر بات کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*