یاسر حسین ہالی ووڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار

واشنگٹن (شوبز ڈیسک) فلم اور ٹی وی کے متنازعہ بیانات کیلئے مشہور اداکار یاسر حسین ہالی ووڈ میں بھی انٹری دینے کے لئے تیار۔ یاسر حسین ان دنوں اپنی منگیتر اقرا عزیز کے ہمراہ امریکا میں قیام پذیر ہیں جہاں سے انہوں نے ایسی خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے جس پر ان کے مداح شش و پنچ میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ کمپنی ڈزنی کی آنے والی فلم دی پرنس ڈائریز کا ایک پوسٹر پوسٹ کیا لیکن اس پوسٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں یاسر حسین کی شمولیت کے حوالے سے کچھ لکھا ہوا ہے۔ یاسر حسین نے اس پوسٹ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ وہ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے فلم کے کچھ ہیش ٹیگزبھی استعمال کیے۔فلم اور ٹی وی کے متنازعہ بیانات کیلئے مشہور اداکار یاسر حسین ہالی ووڈ میں بھی انٹری دینے کے لئے تیار۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*