مسلم حکمرانوں کی عیاشیاں، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مہنگا ترین گھوڑا خرید لیا

دبئی(م ڈ)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے برطانیہ کی ریاست انگلینڈ میں گھوڑوں کی فروخت کے عالمی میلے میں دنیا کا مہنگا ترین گھوڑا خرید لیا۔شیخ محمد بن راشد المکتوم کا شمار دنیا کے ان چند افراد میں ہوتا ہے جنہیں گھوڑوں سے بہت لگا ہے اور انہوں نے اگرچہ گھوڑوں کی افزائش، انہیں دوڑنے کے لیے تربیت دینے اور دوڑ کا ایک عالمی کلب بھی بنا رکھا ہے، جہاں اعلی نسل کے گھوڑے موجود ہیں۔دبئی کے حکمران کی ملکیت ہارس بریڈنگ کلب گوڈولفن کا نام بھی انہوں نے اعلی نسل کے گھوڑے گوڈولفن عربین کے نام پر رکھا ہے۔شیخ محمد بن راشد المکتوم نے انگلینڈ میں ہونے والے گھوڑوں کے سالانہ میلے میں دباوی ہاف برادر نامی مختلف ریسز کو فتح کرنے والے گھوڑے کو ریکارڈ قیمت پر خرید لیا۔گھوڑوں کی فروخت کا میلہ سجانے والی کمپنی ٹاٹرسیلز کے مطابق دبئی کے حکمران نے انگلینڈ اور برطانیہ میں ہونے والی متعدد گھڑ دوڑ جیتنے والے نوجوان گھوڑے کو ریکارڈ قیمت پر خرید لیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*