عوام کا سیکیورٹی فورسز پر اعتماد ہماری کامیابی ہے ، کمانڈر سدرن کمانڈ

کوئٹہ (این این آئی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کا ڈےرہ بگٹی ، سوئی اور کچھی کینال کا دورہ قبائلی عمائدین ،سیاسی زعماءاور سول انتظامی افسران سے ملاقات، تفصےلات کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے ڈےرہ بگٹی ، سوئی اور کچھی کینال کادورہ کیا انسپکٹر جنرل فرنٹےئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ بھی کمانڈر سدرن کمانڈ کے ہمراہ تھے، دورے کے دوران کمانڈر سدر ن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو سیکٹر ہیڈ کوارٹر سوئی اور بمبور رائفلز ہیڈ کوارٹر میں علاقے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور نگرانی پر بریفنگ دی گئی ، کمانڈر سدر ن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے سوئی اور ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین ، عوامی نمائندوں ، سول انتظامی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈےرہ بگٹی اور سوئی کے غیور عوام نے علاقے میں امن و امان کی بحال کے لئے موثر کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام کا سیکورٹی فورسز پر اعتماد ہی ہماری کامیابی ہے انہوں نے اس عزم کا عادہ کیا کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ملک دشمن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی اس موقع پر قبائلی عمائدین و معتبررین نے قیام امن کے لئے پاک فوج، ایف سی اور دےگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوںاور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کمانڈر سدر ن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو علاقے میں درپیش عوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے پبلک ویلفےئر ہسپتال سوئی کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا ،انہوں نے مقامی آبادی کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹےننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے کچھی کینال کا بھی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے تمام محکموں کے افسرا ن پر زور دیا کہ عوامی اہمیت کے اس اہم منصوبے کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ اس کا ثمر علاقے کے عوام تک جلد از جلد پہنچ سکے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*