عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی جانےوالی حمد سوشل میڈیا پر چھا گئی

کراچی (شوبز ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد وہی خدا ہے سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے عاطف اسلم نے یہ حمد اپنے بیٹے احد کے نام کی ہے۔کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں گائی گئی قوالی تاجدار حرم آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ عاطف اسلم کی آواز میں گائی گئی یہ قوالی کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین ٹریکس میں سے ایک ہے جس کے ویوز کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔ عاطف اسلم ایک بار پھر اپنی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد سے کوک اسٹوڈیو کے تمام گانوں کا ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔ گزشتہ کچھ سیزن سے کوک اسٹوڈیو کی مقبولیت میں اضافے کے بجائے کمی آتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ کوک اسٹوڈیو انتظامیہ نے سیزن 12 کا آغاز عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد وہی خدا ہے سے کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کا یہ فیصلہ صحیح بھی ثابت ہوا ہے۔عاطف اسلم نے حمد کی کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔واضح رہے کہ حمد وہی خدا ہے استاد نصرت فتح علی خان نے پڑھی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*