طبی نبوی کے مطابق انگور کے فوائد

انگور کا شمار قدرت کی بہترین نعمتوں میں ہوتا ہے جو غذائی اقدار کے ساتھ ساتھ معالجاتی خصوصیات سے بھی مالا مال ہے۔ انگور کثیرالغذا اور زود ہضم ہوتا ہے، یہ صالح خون پیدا کرتا اور مصفی خون بھی ہے۔
ارشادِ ربّانی ہے:اور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس کے اندر سے چشمے پھوڑ نکالے، تا کہ یہ اس کے پھل کھائیں۔(سورہ یٰس،34) حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ کے لیے کشمکش کا نبیذ بنایا جاتا تھا۔آپ اسے دن بھر پیتے اور دوسرے دن بھی پیا کرتے اور تیسرے دن بھی شام تک۔پھر جو بچتا تو وہ خدمت گاروں کو پلایا جاتا یا بہا دیا جاتا۔(سنن ابوداود،جلد سوم،کتاب الاشربہ،ص137)۔
انگور اچھی صحت کے لیے ایک نعمت ہے جو وزن بڑھاتا اور چہرے کی رنگت کو خوب صورت بناتا ہے۔
انگور میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن اے، وٹامن سی، کیلشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔
جن لوگوں کا معدہ اکثر خراب رہتا ہے، ان کے لیے انگور کا استعمال بے حد مفید ہے۔
یہ دل‘ جگر‘ دماغ اور گردوں کو طاقت دیتا ہے، سینے کے جملہ امراض میں انگور بے حد مفید ہے۔
/٭٭٭٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*