جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلام میں منع ہے، خامنہ ای

تہران(م ڈ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلام میں ہلاکت خیز جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کا استعمال حرام ہے کیوں کہ ایسے ہتھیاروں سے بڑے پیمانے پر معصوم لوگوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں اور جس کے اثرات نسلوں تک جاری رہتے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے یا اس کے استعمال کی خواہش ظاہر نہیں کی، جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلام میں منع ہے۔ایران کی سب سے طاقتور شخصیت آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایٹمی اسلحہ تیار کرنا اور اس کی ذخیرہ اندوزی اسلام میں حرام ہے، ایران کے پاس جوہری ٹیکنالوجی تو ہے لیکن اس نے خود کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہمیشہ دور ہی رکھا ہے۔یاد رہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے عالمی قوتوں (امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور روس) نے ایران سے 2005ءمیں جوہری معاہدہ طے کیا تھا، گو ایران ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*