بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا250روپے مہنگاہوگیا

کراچی (کامرس ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا250روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1503ڈالرسے بڑھ کر1505ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور10گرام قیمت میں214روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87200روپے سے بڑھ کر87450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74760روپے سے بڑھ کر74974روپے ہوگئی ۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*