32لاکھ تنخواہ ،مصباح کیخلاف عدالت میں رٹ پٹیشن دائر

گوجرانوالہ(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کے خلاف عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔گوجرانوالہ میں رٹ پٹیشن منظور قادربھنڈرایڈووکیٹ نے سول جج ابرار علی خان کی عدالت میں دائر کی۔ پٹیشن میںچیئرمین کرکٹ بورڈ، چیف ایگزیکٹو اور چیف سلیکٹر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے مصباح الحق کی 32لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر اعتراض لگایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ اس خطیر رقم سے غریبوں کیلئے یتیم خانہ یا اسکول کھولا جاسکتا ہے،عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال نہیں ہونا چاہیے۔درخواست کے متن میں درج ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شاہانہ اخراجات سے ہر پاکستانی متاثر ہورہا ہے،کرکٹ بورڈ کے کسی عہدیدار کی تنخواہ 5 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*