پاکستان کو عالمی سطح پر سفارتکاری کےلئے محفوظ ملک قرار دیاجاچکا ہے، اعجاز شاہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر سفارتکاری کےلیے محفوظ ملک قرار دیاجاچکا ہے،پاکستان میں ڈپلومیٹس کی سیکیورٹی اور انکی فیملیز کو تمام ترسہولیات فرہامم کرنے کے انتظام کیے گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں ،مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے۔ بدھ کو گفتگوکرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان کو سفارتکاروں کے لےے محفوظ ملک قراردیا جاچکا ہے،جبکہ دپلومیٹک انکلیو کی بہتری کے اقدامات کررہے ہیں کہ اس مکمل ایریا کو فیملیر کے لیے اور دیگر تمام ضروریات زندگی کیلئے بہتر بنارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی 9سالوںمیں تین گنا بڑھ چکی ہے، اور اسلام آباد پولیس میں 1260 اہلکار جلد بھرتی کئے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے خیال میں مولانا فضل الرحمن اسلام آباد نہیں آئیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں اور مودی حکومت کشمیر کی صورتحال پر شدید دباﺅ میں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*