پاکستان پر واجب الادا قرضوں میں 1.4فیصد اضافہ

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان پر واجب الادا قرضوں میں 1.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔رواں مالی سال جولائی اور اگست کے دوران مجموعی قرضوں کی مالیت 4کھرب54ارب روپے بڑھ گئی، بیرونی قرضوں کا حجم 3فیصد کم ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے جانےوالے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران قرضوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے،مجموعی قرضوں کا حجم322 کھرب 40 ارب روپے تک پہنچ گیا۔30جون 2019تک قرضوں کی مجموعی مالیت 317 کھرب 86 ارب روپے تھی۔موجودہ مقامی قرضوں میں ساڑھے تین فیصد اضافہ ہوا۔ان کی مالیت 214 کھرب 95 ارب روپے رہی تاہم غیرملکی قرضے تقریبا تین فیصد کمی سے 107 کھرب 45 ارب روپے رہ گئے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب تاحال مالی استحکام میں رکاوٹ ہے۔رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولی 960 ارب روپے رہی جس کا ہدف ایک ہزار ارب روپے تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*