پاکستان میں پہلی بار لاجسٹک پالیسی مرتب کر رہے ہیں ، مراد سعید

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار لاجسٹک پالیسی مرتب کر رہے ہیں جبکہ پاکستان پوسٹ کے پنشنرز کےلئے ڈیبٹ کارڈ کا اجراءبھی کیا جا رہا ہے، پاکستان پوسٹ نے پہلے سال ہدف کا 70فیصد حاصل کیا ہے۔ بدھ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ای کامرس سے وابستہ افراد کو سہولتیں دینے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے موبائل ایپ کے ذریعے سامان کی ترسیل کےلئے پک اپ سروس بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 83شہروں میں الیکٹرانک منی آرڈر سروس شروع کی ہے جبکہ پاکستان پوسٹل کےلئے تاریخ میں پہلی بار لاجسٹک پالیس مرتب کر رہے ہیں اور ساتھ ہی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے منصوبے بھی شروع کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پہلے مرحلے میں 35ہزارنوجوانوں کو انٹرن شپ کرائی جائے گی، جس کےلئے تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان پوسٹ کو سیاسی مداخلت سے خسارے کا سامنا ہے جبکہ ادارے سے سفارشی کلچر ختم کرنے کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں اور پاکستان پوسٹ نے پہلے سال ہدف کا 70فیصد حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ پینشنرز کی سہولت کےلئے ڈیبٹ کارڈ جاری کرے گا اور ڈیبٹ کارڈ کے اجراءسے پاکستان پوسٹ کی آمدن بھی بڑھے گی۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ مقامی مصنوعات کی پاکستان پوسٹ کی موبائل ایپ پر تشہیر کی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*