مقبوضہ کشمیر ، ہندوستان تسلط کا 66واں روز

سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری تسلط کو آج 66 واں روز ہے، کاروبار زندگی تاحال معطل ہے۔ اخروٹ کے کاشتکار پھل وقت پر منڈیوں میں نہ پہنچنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہو گئے،بھارتی مظالم کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لینے لگا، گھروں میں محصور کشمیری قابض فوج کی بربریت کا شکار ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری تسلط کو آج 66 واں روز ہے، کاروبار زندگی تاحال معطل ہے۔ اخروٹ کے کاشتکار پھل وقت پر منڈیوں میں نہ پہنچنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہو گئے۔مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لینے لگا، گھروں میں محصور کشمیری قابض فوج کی بربریت کا شکار، قابض فوج رات گئے لوگوں کے گھروں میں دھاوا بول دیتی ہے۔گزشتہ روز بھاری فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج بارہ روز سے کپواڑہ، بارہ مولا، سری نگر، کلگام، شوپیاں سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*