مقبوضہ بیت المقدس ، سینکڑوں یہودیوں کا مسجد الاقصی پر دھاوا

Phalestine

بیت المقدس(م ڈ)مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں یہودی آبادکاروں نے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا ہے۔اسرائیلی وزیر زراعت یوری ایریل دھاوا بولنے والے یہودی بلوائیوں کی قیادت کررہے تھے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہودی آبادکار یہود کا مقدس دن یوم کپور منانے کیلئے مسجد الاقصی کے احاطے میں گھس آئے تھے۔سوموار اور منگل کی درمیانی شب بھی ہزاروں یہودی آبادکار مسجد الاقصی کے احاطے میں واقع دیوار گریہ کے ساتھ دیوار البراق کے صحن میں گھس آئے تھے۔انہوں نے یہ حرکت یوم کپور کی مذہبی عبادات سے پہلے کی تھی۔اس موقع پر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے گردونواح کی فلسطینی آبادی کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*