مصباح پر سوشل میڈیا پر تنقید ،صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)مہینوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے پاکستان لوٹنے کی خبر سن کر کرکٹ کے شائقین میں جو خوشی کی لہر دوڑی، وہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور شائقین کی اپنی ٹیم کو جیتتا دیکھنے کی خواہشات پر دو بار پانی پھر گیا۔کوچ مصباح الحق کئی دنوں سے سرخیوں میں ہیں مگر بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین تیسرے اور آخری میچ سے پہلے ہی ان کی کارکردگی کا رزلٹ کارڈ مرتب کرتے نظر آئے۔سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور اسلام آباد یونائیٹد کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے مصباح کو 2عہدے دینے پر تنقید کی ڈین جونز کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مصباح کے دوہرے عہدے کے بارے میں صارف عبید الرحمان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ٹیلنٹ صرف پاکستان میں ہوتا ہے، دنیا حیران ہے۔ اب آگے مصباح وسیم خان(مینیجنگ ڈائریکٹر، پی سی بی)کی جگہ اور پھر پی سی بی چیئرمین کی نشست پر بھی نہ آ جائیں۔سید اسد علی نامی ٹوئٹر صارف کہتے ہیں کہ بیٹے نے تیسرے میچ کے لیے 3000روپے کا ٹکٹ یہ سوچ کر خریدا کہ یہ سوپر ڈوپر فیصلہ کن میچ ہو گا لیکن مصباح کا شکریہ کہ ممکنہ طور پر یہ میچ وائٹ واش ثابت ہو سکتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*