قائداعظم ٹرافی پہلا مرحلہ مکمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے بیٹسمین اشفاق احمد472رنز بنا کر نمایاں بلے باز جبکہ یاسر شاہ15وکٹیں حاصل کر کے کامیاب بولر رہے۔ پہلے مرحلے میں 29سنچریاں اور 3 ڈبل سنچریاں اسکور کی گئیں جبکہ 4مرتبہ بالرز نے ایک اننگز میں 5وکٹیں حاصل کیں، قائداعظم ٹرافی کے4رانڈز پر مشتمل پہلے مرحلے میں 12میچزکھیلے گئے۔ خیبرپختونخوا کے بیٹسمین اشفاق احمدایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں،انہوں نے 472رنز اسکور کیے ہیں۔32سالہ کرکٹر 5اننگز میں 157کی اوسط سے 3سنچریاں اور 1نصف سنچری اسکور کرچکے۔اس موقع پرخیبرپختونخوا کے مڈل آرڈربیٹسمین اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ وہ قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے پر بے حد خوش ہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز اسکور کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، وہ ایونٹ میں بہترین نتائج کےحصول کے لیے مثبت کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں بھی رنز کے انبار لگانے کے خواہشمند ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*