رمیز راجہ نے قومی ٹیم کیلئے پاور ہٹنگ سپیشلسٹ کوچ کے تقرر کا مطالبہ کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے پاور ہٹنگ کوچ کے تقرر پر زوردیا ہے۔رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلیے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دبا ﺅمیں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8سکسرز شامل تھے۔سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے پاور ہٹنگ کوچ کے تقرر پر زوردیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*