ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو رواں سال 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرےگا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو رواں سال 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا ۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 2020 سے 2022 کے کنڑی آپریشنز بزنس پلان کی منظوری دیدی ۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے سالانہ امداد میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ،نئے پلان کے تحت پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تک کا قرض سالانہ مل سکے گا۔ اعلامیہ کے مطابق بینک کے 2015 سے 2018 تک کے پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سالانہ امداد دی جاسکتی تھی ۔اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو نرم شرائط پر دیگر ذرائع سے قرض کی فراہمی کیلئے مدد فراہم کرے گا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*