انگلینڈاور،آئرلینڈ کے، دورہ پاکستان کے امکانات روشن

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکا کے بعد اب انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ ز کی انتظامیہ بھی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے۔بدھ کولاہور میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈز کے اعلی سطح کے وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ہے ۔اس موقع پر برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اور ڈائریکٹرز وفد میں شامل تھے۔ آئرلینڈ کرکٹ بورڈکے بھی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وفد کا حصہ تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان اورڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان بھی غیرملکی وفد کے ہمراہ تھے۔بیرون ملک سے آنے والے اعلی سطح کے وفود کو شہر میں کیمروں کے ذریعے بہترین سیکیورٹی انتظامات دکھائے گئے۔ سیف سٹیزایم ڈی، سی او او اور سی اے او نے وفدکو شہر کی سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ذرائع کا کہناہے کہ سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنزاور کمشنر لاہور نے بھی اس موقع پر غیر ملکی وفود کو بریفنگ دی ۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکا کے بعد اب انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ ز کی انتظامیہ بھی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے۔بدھ کولاہور میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈز کے اعلی سطح کے وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ہے ۔اس موقع پر برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اور ڈائریکٹرز وفد میں شامل تھے۔ آئرلینڈ کرکٹ بورڈکے بھی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وفد کا حصہ تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان اورڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان بھی غیرملکی وفد کے ہمراہ تھے۔بیرون ملک سے آنے والے اعلی سطح کے وفود کو شہر میں کیمروں کے ذریعے بہترین سیکیورٹی انتظامات دکھائے گئے۔ سیف سٹیزایم ڈی، سی او او اور سی اے او نے وفدکو شہر کی سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ذرائع کا کہناہے کہ سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنزاور کمشنر لاہور نے بھی اس موقع پر غیر ملکی وفود کو بریفنگ دی ۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*