انڈین فوج جعلی قرار،صرف بڑھکیں مارنا جانتی ہے، مرکنڈے کانجو

Markandey katju

نئی دہلی(م ڈ) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نےبھارتی فوج کوجعلی قرار دیتے ہوئے کہا بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے، بھارتی فوج صرف چندہفتوں تک جنگ کرسکتی ہے،رافیل طیاروں پر جشن سمجھ سے بالاتر ہے، اچھی کمان کےلئے اچھے تیر انداز کا ہونا ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا رافیل طیاروں پرجشن منانے سے حقیقت نہیں بدلتی، حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوج جعلی ہے۔مرکنڈے اٹجو کا کہنا تھا کہ بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے اور بھارتی فوج صرف چندہفتوں تک جنگ کرسکتی ہے۔یاد رہے چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاواپک رہا ہے، جلد پھٹ جائے گا، پابندیاں اٹھائیں پھردیکھیں کس قسم کا احتجاج ہوتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*