پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور سری لنکن کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ (آج)بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا ، میچ شام 6 بجکر 30منٹ پر شروع ہوگا،برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا، سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔شیڈول کے مطابق تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ (آج) پیر 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز نائٹ ہونگے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*