عمران خان نے ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کیخلاف گھیراتنگ کردیا ہے،میر نصیب اللہ مری

کوہلو(خ ن)صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے میر ہزار واڈ،مدرسہ کالونی سمیت حلقے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ خان کھوسہ ،تحصیلدار عبداصمد ،رسالدار میجر شیر محمد مری،ایکسین محسن لاشاری ،حاجی عبدالرحمٰن مری،میر دوست علی ودیگر موجودتھے اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا گھیرا تنگ کردیا ہے مولانا فضل الرحٰمن چوروں اور ملک لوٹنے والوں کو بچانے کےلئے لانگ مارچ کررہے ہیں حقیقی معنوں میں عمران خان کے وژن کے مطابق عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں صوبے میں شعبہ صحت بہتری کی جانب گامزن ہے تمام اضلاع میں صحت کے حوالے سے اہم اور موثر اقدامات اٹھائے ہیں قلیل مدت میں عوام کو صحت ،تعلیم ،پانی ،بجلی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے جس سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے کوہلو ماڈل سٹی بن جائے گا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں جلد لیڈی میڈیکل آفیسر ،الٹراساﺅنڈ سپیشلسٹ اور گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر صحت نے چیف آفیسر کو سیوریج سسٹم بہتر کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*