سر ی لنکا کیخلاف عمر اکمل، احمد شہزاد کو واپس لانےکا تجربہ ناکام

umar akmal

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا عمر اکمل اور احمد شہزاد کو موقع دینے کا فیصلہ غلط ثابت ہو گیا۔دونوں کھلاڑی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں شامل ہونے میں کامیاب تو ہو گئے تاہم سری لنکا کے خلاف دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دونوں کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔عمر اکمل نے بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آتے ہی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ دس مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہونے کا عالمی رکارڈ برابر کر دیا۔عمر اکمل پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں تین سال کے طویل عرصے کے بعد میدان میں اترے اور پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔دوسرے میچ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد عمر اکمل پر لمبی اننگز کھیلنے کی ذمہ داری آگئی تاہم وہ ایک مرتبہ پھر پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔دوسری طرف احمد شہزاد بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھاسکے اور پہلے میچ میں نو گیندوں پر چار اور دوسرے میچ میں 13 رنز ہی بنا سکے۔خیال رہے کہ سری لنکا کی نسبتا کمزور ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی نمبر ایک ٹیم کی ذلت آمیز شکست پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*