ایف پی سی سی آئی کاعدم مداخلت سے متعلق چیئرمین نیب کے بیان کا خیر مقدم

لاہور(کامرس ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑیز کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی نے تاجر برادری کے امور میںعدم مداخلت سے متعلق نیب کے چیئرمین کی یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے،اس اقدام سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کساد بازاری کے باعث تجارت پہلے ہی پیچیدہ صورتحال میں ہے جبکہ تاجر برادری کے خلاف کارروائیوں سے نہ صرف ان کی مشکلات میں اضافہ بلکہ حکومت اور تاجروں کا باہمی اعتماد بھی متاثر ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کے فروغ اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تاجر دوست ماحول کو فروغ دیا جائے جو اسی صورت ممکن ہے جب انھیں اپنا کاروبار بلا خوف و خطر کرنے کے مواقع میسر ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*