کامیابی اور شہرت محنت کرنے والوں کو ہی ملتی ہے ‘ ڈھول پلیئر اریشمہ مریم

لاہور( شوبز ڈیسک) معروف ڈھول پلیئر اریشمہ مریم نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے اور آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہوں‘کامیابی اور شہرت محنت کرنے والوں کو ہی ملتی ہے۔ ایک انٹرویو میں اریشمہ مریم نے کہا کہ اگر ہماری انڈسٹری میں حسد اور بغض ختم ہو جائے تو ہم بالی ووڈ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر نظر رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں۔کامیابی اور شہرت محنت کرنے والوں کو ہی ملتی ہے پاکستان میں محنتی لوگوں کےلئے بے شمار مواقعے ہیں انہوں نے مزید بتایا میں آج بھی سیکھنے کے عمل کو ترجیحی دیتی ہوں۔میری کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اپنے کام کو ترجیح دیتی ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*