سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد حوثیوں پرحملے، 16شدت پسند ہلاک

صنعا(م ڈ) سعودی آئل فیکٹریوں پر حملے کے بعد حوثی باغیوں کے خلاف تابڑتوڑ زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 16 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یمن کی سرکاری فوج نے الضالع گورنری میں قعطبہ ڈاریکٹوریٹ میں ایک کارروائی کے دوران ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے 2 کمانڈروں سمیت کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ قعطبہ کے مغرب میں واقع حجر کے علاقے میں وادی الشجیب اور الریبی میں جھڑپوں کے دوران 2 حوثی کمانڈر اور کم سے کم 16 دیگر جنگجو ہلاک ہوگئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*