افغانستان، 11طالبان قیدیوں کے بدلے 3انڈین انجینئرز رہا

کابل(م ڈ)11 افغان طالبان قیدیوں کے بدلے میں 3 بھارتی انجینئرز کو رہا کردیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بغلان میں ایک پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 7 بھارتی انجینئرز کو گزشتہ سال مئی میں اغوا کیا گیا تھا جب کہ رہا کیے گئے 3 بھارتی انجینئرز کو بھی صوبہ بغلان سے اغوا کیا گیا تھا جنہیں 11 طالبان قیدیوں کے بدلے میں رہا کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کمانڈر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان قیدیوں میں بگرام میں قید طالبان رہنما سید محمداکبر آغا بھی شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ کنڑ کے سابق گورنر شیخ عبدالرحیم اور نمروز کے سابق گورنر مولوی عبدالراشد بلوچ بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔اافغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایک بھارتی مغوی کو مارچ میں رہا کیا گیا تھا جب کہ دیگر 3 بھارتی شہریوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے بھی اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*