ہانگ کانگ ،نقاب پر پابندی سے آزادی رائے متاثر نہیں ہوگی

ہانگ کانگ(م ڈ)ہانگ کانگ میں نقاب کے خلاف قانون کے نفاذ سے آزادی رائے اور پرامن اجتماع کا عوامی حق شدید متاثر نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ہانگ کانگ خصوصی انتظامی ریجن حکومت کے چیف سیکرٹری برائے چینی انتظامیاں میتھیو چیونگ نے کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی ریجن حکومت نے جمعہ کومظاہروں کے دوران نقاب پہننے پر پابندی عائد کی تھی جس کا مقصد پرتشدد کاروائیوںکو روکنا تھا،کیونکہ مظاہروںمیں شامل بہت سے افراد اپنی شناخت چھپانے کیلئے نقاب استعمال کرتے تھے،انہوں نے کہا کہ نقاب پر پابندی پرتشدد مظاہرے کم کرنے اور پولیس کو تحقیقات میں مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھ سکتے اور نہ شرپسند عناصر کو اس بات کی اجازت دے سکتے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*