الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل , قاسم سوری کی اسمبلی رکنیت بحال

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی انتخابی کامیابی کالعدم قرار دینے سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما قاسم سوری کی اسمبلی رکنیت بحال کردی۔عدالت عظمیٰ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کی اپیل پر سماعت کی اور اس درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔واضح رہے کہ قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے انتخابات میں ان کی کامیابی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف ایڈووکیٹ نعیم بخاری کے توسط سے عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*