آذان بھی شوبز اور فیشن انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنا رہا ہے‘زیبا بختیار

Zeba Bakhtiar

لاہور(شوبز ڈیسک ) معروف اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ میرا بیٹا آذان بھی شوبز اور فیشن انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنا رہا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران زیبا بختیار نے کہا کہ میرا بیٹا بھی میری طرح انتہائی محنتی ہے اور وہ بڑے شوق سے شوبز اور فیشن انڈسٹری میں کام کر رہا ہے جس کی وجہ سے وہ ابھی سے ہی اپنا منفرد مقام بنانے میں کامیاب جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب میری خواہش یہی ہے کہ میرا بیٹا زیادہ سے زیادہ شہرت حاصل کرے۔ زیبا بختیار نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ میرا بیٹا اپنے شعبے میں ایک نام پیدا کرے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*